مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت پی ڈی ایم اجلاس،بلاول کی عدم شرکت

Jan 18, 2021 | 11:40:AM
 مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت پی ڈی ایم اجلاس،بلاول کی عدم شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا مشن،اسلام آباد میں  حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اجلاس پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں جاری ہے۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اجلاس میں  لیگی نائب صدر مریم نواز،سابق وزرائے اعظم شاہد خاقان عباسی، راجا پرویز اشرف، اے این پی رہنما زاہد خان،  بی این پی مینگل سے جہانزیب جمالدینی، آغا حسن بلوچ، اکرم درانی اور دیگر رہنما شریک ہیں۔واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری شریک نہیں ہے۔

اس معاملے پر جب مریم نواز اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچیں تو صحافی نے ان سے سوال کیا کہ بلاول بھٹو آج بھی نہیں آپ کیا کہیں گی؟ اس پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ بلاول اسٹیرنگ کمیٹی کے ممبر نہیں ہیں اس لیے وہ نہیں آئے۔صحافی نے سوال کیا کہ اسٹیرنگ کمیٹی کی آپ بھی ممبر نہیں ہیں، اس پر لیگی رہنما نے کہا کہ مجھے آج خصوصی طور پر اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن کے  الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج  سے متعلق مشترکہ حکمت عملی کو مرتب کیا جارہا ہے۔ججکہ  31 جنوری کی ڈیڈ لائن کے بعد کے لائحہ عمل پر بھی مشاورت جاری ہے۔سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے مظاہرے کو حتمی شکل دی جائے گی اور لانگ مارچ پر تفصیلی مشاورت ہوگی جبکہ اسمبلیوں سے استعفوں کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔