شمالی وزیرستان، زیر تعمیر پولیس چیک پوسٹ تباہ،ملزم فرار

Jan 18, 2021 | 11:28:AM
شمالی وزیرستان، زیر تعمیر پولیس چیک پوسٹ تباہ،ملزم فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) شمالی وزیرستان میں زیر تعمیر پولیس چیک پوسٹ کو نامعلوم افراد نے بارودی مواد سے اڑا دیا۔واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ میں دتہ خیل روڈ پر گاؤں احمد خیل بابری اڈہ کے قریب زیر تعمیر پولیس چیک پوسٹ کو نامعلوم افراد نے بارودی مواد سے اڑا دیا۔ شر پسند رات کی تاریکی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت چیک پوسٹ پر کوئی موجود نہیں تھا اس لئے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔