وزیرستان کی کمسن بچی کی شاندار بولنگ وائرل، پشاور زلمی کے مالک نے اپنی لیگ میں شامل کرلیا

Feb 18, 2026 | 23:35:PM
وزیرستان کی کمسن بچی کی شاندار بولنگ وائرل، پشاور زلمی کے مالک نے اپنی لیگ میں شامل کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان کی ایک کمسن بچی کی شاندار انداز میں بولنگ کی ویڈیو نے سوشل میڈیا (ایکس) پر دھوم مچا دی جس کے بعد پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اسے اپنی لیگ میں شامل کرلیا۔

شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ سے تعلق رکھنے والی بچی آئینہ وزیر کی کرکٹ میچ کے دوران بولنگ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا صارف بادشاہ پشتین نے شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ آئینہ وزیر کا تعلق شمالی وزیرستان کی تحصیل شیوہ شگہ زالول خیل سے ہے اور وہ شہید عمر گل کی بیٹی ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو کے کیپشن میں لکھا یہ بچوں کا ایک ٹورنامنٹ ہے جس میں آئینہ کی اپنی ٹیم ہے، افسوس مواقع نہیں ہے ورنہ ہمارے بچوں میں بہت ٹیلنٹ ہے۔

جاوید آفریدی نے ویڈیو کی پوسٹ پر کہا کہ ماشاءاللہ! آئینہ وزیر ایک غیرمعمولی باصلاحیت کھلاڑی ہیں، ایسا ٹیلنٹ یقیناً درست پلیٹ فارم کا حقدار ہوتا ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جاوید آفریدی نے کہا کہ مجھے یہ خوشخبری شیئر کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ آئینہ وزیر ہماری آنے والی زلمی ویمن لیگ کا حصہ ہوگی۔

 یہ بھی پڑھیں:قومی کرکٹر حسن علی کے ہاں بیٹے کی پیدائش

دیگر کیٹیگریز: کھیل
ٹیگز: