رمضان المبارک : سٹیٹ بینک نے بینکوں کیلئے اوقات کار کا اعلان کردیا

Feb 18, 2026 | 22:43:PM
رمضان المبارک : سٹیٹ بینک نے بینکوں کیلئے اوقات کار کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک میں بینکوں کے اوقات جاری کردیے ہیں۔
 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں سٹیٹ بینک نے رمضان کے دوران ملک بھر کے بینکوں کے لیے اوقات کار کا اعلان کیا ہے، جن کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔


مرکزی بینک کے جاری اعلامیے کے مطابق پبلک ڈیلنگ کے لیے پیر سے جمعرات تک تمام بینک صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلے رہیں گے جب کہ جمعے کے روز بینکوں کے اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق رمضان کے دوران ان اوقات کار میں کسی قسم کا وقفہ (بریک) نہیں ہوگا اور تمام بینک بغیر کسی تعطل کے کام جاری رکھیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں:2026 کے اختتام تک سونے کی قیمتیں کہاں تک جاسکتی ہیں؟ بڑی پیشگوئی سامنے آگئی
 

دیگر کیٹیگریز: ٹاپکس - تجارت
ٹیگز: