بجلی ایک روپے 78 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ، درخواست دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی سی پی اے) نے بجلی ایک روپے 78 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرا دی۔
سی پی پی اے کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ جنوری میں بجلی کمپنیوں کو 8 ارب 76 کروڑ 20 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، جنوری میں بجلی کی فی یونٹ لاگت12 روپے17 پیسے فی یونٹ رہی۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا میں جمع کرائی گئی درخواست میں بجلی 1 روپے 78 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:رمضان المبارک میں عدالتوں کے نئے دفتری اوقات کار جاری
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی منہگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے،نیپرا 26 فروری کو سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت کرے گی۔
ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کااطلاق کےالیکڑک صارفین پر بھی ہوگا،اس وقت کراچی سمیت ملک بھر کےلیےدسمبر2025کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ لاگوہے۔
دسمبرکی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی28پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔