محمد آصف نے ایشین سنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی

Feb 18, 2025 | 21:23:PM
محمد آصف نے ایشین سنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) عالمی چیمپیئن محمد آصف  نے کوریا کے ینگ جن پارک کو سخت جدوجہد کے بعد 3ـ4 سے مات دے کر ایشین سنوکر چیمپئین شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

موصولہ ا طلاعات کے مطابق قطر کے شہر دوحا میں جاری چیمپیئن شپ  کے پری کوارٹر فائنل میں پاکستان کے دوسرے کیوسٹ  شاہد آفتاب نے چین کے زوہو جن  ہاؤ کو 1-4 سے زیر کرکے فتح اپنے نام کی،تاہم تیسرے قومی کھلاڑی سابق ایشین چیمپئین محمد سجاد  کو ایران کے عامر سرکوش نے 1-4 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کردیا.

دوسری جانب ایشین انڈر21 اسنوکر چیمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں پاکستان کے حمزہ الیاس اور احسن رمضان نے کامیابی کو گلے لگا لیا۔

یہ بھی پڑھیں:  چیمپئنز ٹرافی سے قبل ہی پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دی