ترکیہ میں بدترین زلزلہ ، انٹرنیشنل فٹبالر کی 12روز بعد لاش مل گئی

Feb 18, 2023 | 21:43:PM
ترکیہ میں بدترین زلزلہ ، انٹرنیشنل فٹبالر کی 12روز بعد لاش مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) ترکیہ میں زلزلے کے بعد لاپتہ ہونے والے گھانا کے انٹرنیشنل فٹبالر کرسٹیان آتسو کی لاش 12 روز بعد ملبے سے مل گئی ہے ۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گھانا کے انٹرنیشنل فٹبالر کرسٹیان آتسو زلزلے کے وقت ترک صوبے حاطے کے شہر انطاکیہ کے  12 منزلہ لگژری اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر تھے، زلزلے کے بعد سے فٹبالر کا رابطہ منقطع تھا تاہم اب ان کی لاش ملبے سے نکال لی گئی ہے اور ان کے ترک ایجنٹ نے ان کی موت کی تصدیق کردی ہے، انہوں نے بتایا کہ فٹبالر کا موبائل فون بھی لاش کے پاس سے ملا ہے۔ 

گھانا کے فٹبالر نے گزشتہ سال مقامی ترک کلب میں شمولیت اختیار کی تھی اور ترک سپر لیگ میں شرکت کیلئے انطاکیہ میں موجود تھے،  کرسٹیان آتسو نے  2012 سے 2019 تک 65 انٹرنیشنل میچز میں گھانا کی نمائندگی کی اور 10 گول  کیے، اس کے علاوہ انہوں نے چیلسیا، نیو کاسل یونائیٹڈ اور دیگر کلبز کی نمائندگی بھی کی۔