شادی کب ہورہی ہے؟علی رحمان خان نے خاموشی توڑدی

Dec 18, 2025 | 16:15:PM
شادی کب ہورہی ہے؟علی رحمان خان نے خاموشی توڑدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نامور اداکار علی رحمان خان نے اپنی شادی سے متعلق لب کشائی کردی۔
گزشتہ کچھ عرصے سےسوشل میڈیاپر علی رحمان کی شادی کے چرچے ہورہے ہیں، اور چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں کہ اداکار جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔


کچھ عرصہ قبل اداکار نے سوشل میڈیا پر ایک فٹنس ٹرینر نصرت ہدایت اللہ کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی جس پر صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں شروع کردی گئیں کہ علی رحمان جلد ہی شادی کرنے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مقبول اداکار علی اعجازکوبچھڑے 7برس بیت گئے
اب حال ہی میں علی رحمان خان نے ایک ایوارڈ شو میں شرکت کی جہاں ان سے شادی سے متعلق سوال پوچھا گیاتومعروف اداکار نے کہا کہ میں شادی کے لیے تیار ہوں، مجھے شادی پسند ہے اور جب کبھی بھی موقع ملے گا یا کوئی اچھی لڑکی ملے گی تو میں شادی کرلوں گا،البتہ انہوں نے سوشل میڈیا پر ہونے والی چہ مگوئیوں پر کسی قسم کا بیان نہیں دیا۔