لانس نائیک محمد محفوظ شہید کا یومِ شہادت؛عسکری قیادت کا خراج عقیدت

Dec 18, 2025 | 00:54:AM
لانس نائیک محمد محفوظ شہید کا یومِ شہادت؛عسکری قیادت کا خراج عقیدت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے لانس نائیک محمد محفوظ شہید کے یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں کہا ہے کہ لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشانِ حیدر پاکستان کی عسکری تاریخ کا روشن باب ہیں۔

1971 کی جنگ میں واہگہ سیکٹر پر شدید زخمی ہونے کے باوجود دشمن کے مورچوں پر حملہ، عظیم قربانی کی مثال ہے۔

لانس نائیک محمد محفوظ شہید کی جرأت، قربانی اور حب الوطنی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

شہداء کی قربانیاں افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ عظمت اور قومی عزم کی علامت ہیں۔

افواجِ پاکستان نے  ملکی خودمختاری، سلامتی اور دفاع کے عزم کے اعادے کا اظہار کیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ لانس نائیک محمد محفوظ شہید کی قربانی قوم کی اجتماعی یادداشت میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: