سندھ میں اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر وتبادلے 

Dec 18, 2023 | 22:50:PM
سندھ میں اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر وتبادلے 
کیپشن: سندھ حکومت لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آزاد نہڑیو)سندھ میں اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر وتبادلے کر دیئے گئے۔
اسسٹنٹ کمشنر سکرنڈ عبدالحنان کو اسسٹنٹ کمشنر ماڈل کالونی کراچی تعینات کر دیاگیا،اسسٹنٹ کمشنر ماڈل کالونی عون عباس شاہ سے اضافی چارج واپس لیا گیا ،عون عباس شاہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو کورنگی کے عہدے پر براجمان ہیں ۔
انسپیکشن افسر محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن رمیز راجہ کو اسسٹنٹ کمشنر سکرنڈ تعینات کر دیا گیاجبکہ اسسٹنٹ کمشنر بدین رابیعہ سید کو اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر کمشنر کراچی آفس تعینات کردیاگیا۔
اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر کمشنر آفس کراچی مریم حسن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ،مریم حسن کو محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن وکو آرڈی نیشن میں رپورٹ کرنے کا حکم دیدیا،عباس علی اسسٹنٹ کمشنر بدین تعینات کر دیئے گئے،محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ،نوٹی فکیشن سیکشن افسر فائیو ثنااللہ قاضی کے دستخط سے جاری کیا گیا ،نوٹیفکیشن کے مطابق تقرر وتبادلے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی منظوری سے کئے گئے ۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کی سنی گئی  تنخواہوں میں 30 فیصد تک اضافہ