پنجاب میں 15300 کنال میل طویل نہروں کی بھل صفائی پراجیکٹ کی منظوری

Dec 18, 2023 | 18:52:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب میں 15300 کنال میل طویل نہروں کی بھل صفائی پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں نہروں کی بھل صفائی پراجیکٹ کی منظوری دی گئی، بھل صفائی کا طریقہ کار وضع کرنے کیلئے چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹریز آبپاشی، زراعت اور مائنز پر مشتمل کمیٹی بھی قائم کر دی گئی، سیکرٹری آبپاشی واصف خورشید نے دس سال بعد ہونے والی بھل صفائی پر بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں منگلا ڈیم کی نہریں 26 دسمبر سے 13 جنوری تک بند ہوں گی، دوسرے فیز میں تربیلا ڈیم کی نہریں 13 جنوری سے 31 جنوری تک بند رکھی جائیں گی، 26 دسمبر سے پنجاب میں نہروں کی بندش کے بعد تین فیز میں بھل صفائی شروع کی جائے گی، جنوری کے پہلے ہفتے سے صوبہ بھر میں بھل صفائی کا باقاعدہ آغاز ہوگا، صوبہ بھر میں LIMS بھل صفائی کی صورتحال کے سیٹلائٹ امیج مہیا کرے گا، ایری گیشن مانیٹرنگ ایپ پر روزانہ 10 بجے ڈیٹا اپ لوڈ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس،17شہرو ں میں سیف سٹی پراجیکٹ کی منظوری

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ بھل صفائی کے دوران پانی چوری کیلئے غیرقانونی چینل ملنے پر پولیس مقدمہ درج کرکے کارروائی کرے گی، اس موقع پر محسن نقوی نے کہا بھل صفائی کی تکمیل سے تین سے چار لاکھ ایکڑ اراضی کو پانی میسر ہوگا۔

صوبائی وزیر عامر میر، چیئرمین پی اینڈ ڈی، ایڈیشنل آئی جی، سیکرٹری زراعت، سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو، کمشنر اور دیگر حکام اجلاس میں موجود تھے۔