کراچی: مچھر کالونی میں سلنڈ ردھماکا، 3 افراد جاں بحق،6 زخمی

Dec 18, 2023 | 13:25:PM
کراچی: مچھر کالونی میں سلنڈ ردھماکا، 3 افراد جاں بحق،6 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہ زیب حسین) کراچی کی مچھر کالونی میں عمارت کے اندر سلنڈر  پھٹنے سے دھماکا ہوا،  جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کےمطابق دھماکے کے نتیجے میں عمارت بھی گر گئی جب کہ ملبے سے خاتون سمیت 4 افراد کو نکال لیا گیا۔ دھماکا گیس سلنڈر پھٹنے سے پیش آیا جس کے نتیجے میں خواتین سمیت مجموعی طور پر 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کالعدم ٹی ٹی پی کے 40 دہشتگرد گرفتار،افغان حکومت نے تصدیق کردی

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔