پی ٹی آئی سے ہمارا اتحاد قائم ہے اور انشا اللہ رہے گا، مونس الٰہی

Dec 18, 2022 | 20:52:PM
مونس الٰہی، تحریک انصاف، ہمارا اتحاد، قائم ہے،
کیپشن: مونس الٰہی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی نے کہاہے کہ تحریک انصاف سے ہمارا اتحاد قائم ہے اور انشا اللہ رہے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مونس الٰہی نے کہاکہ ابھی تھوڑی دیر پہلے عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے، ہمارا اتحاد قائم و دائم ہے اور انشا اللہ رہےگا، ن لیگ اپنا ماتم جاری رکھے۔
یاد رہے کہ مونس الٰہی سے ملاقات میں عمران خان نے پرویز الٰہی کے بیانات پر شکوہ کیا ،مونس الٰہی نے وزیراعلیٰ کے بیانات پر اعتماد میں لیا،دونوں رہنماو¿ں نے ملکر چلنے پر اتفاق کیا،ذرائع کاکہناہے اس موقع پر فوادچودھری بھی موجود تھے، انہوں نے مونس کے کان میں شکوہ کرتے ہوئے کہاکہ ”چودھری یار انج نا کریا کرو“ ۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے مونس الٰہی کی ملاقات، وزیراعلیٰ کے بیانات پر اعتماد میں لیا