عمران خان سے مونس الٰہی کی ملاقات، وزیراعلیٰ کے بیانات پر اعتماد میں لیا

Dec 18, 2022 | 19:44:PM
تحریک انصاف، چیئرمین عمران خان، مونس الٰہی، اہم ملاقات،
کیپشن: عمران خان سے مونس الٰہی ملاقات کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے مونس الٰہی نے اہم ملاقات کی ہے، مونس الٰہی نے پرویز الٰہی کے بیانات پر چیئرمین پی ٹی آئی کو اعتماد میں لیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے زمان پارک پہنچے اور اہم ملاقات کی، عمران خان نے پرویز الٰہی کے بیانات پر شکوہ کیا ،مونس الٰہی نے وزیراعلیٰ کے بیانات پر اعتماد میں لیا،دونوں رہنماؤں نے ملکر چلنے پر اتفاق کیا،مونس الٰہی کی عمران خان سے ملاقات 20 منٹ جاری رہی۔ذرائع کاکہناہے اس موقع پر فوادچودھری بھی موجود تھے، انہوں نے مونس کے کان میں شکوہ کرتے ہوئے کہاکہ ”چودھری یار انج نا کریا کرو“ ۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے مسیحی ملازمین کو خوشخبری سنا دی