نوابشاہ: خاتون کا بیٹیاں پیدا کرنا جرم بن گیا

Dec 18, 2022 | 12:52:PM
نوابشاہ: خاتون کا بیٹیاں پیدا کرنا جرم بن گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سویرا اور نعیم عرف راجہ قاضی نے سات برس قبل پسند کی شادی کی تھی۔

اس دوران سویرا نے تین بیٹیوں کو جنم دیا تو دونوں کے درمیان جھگڑے بڑھنے لگے کیوںکہ نعیم کو بیٹے کی خواہش تھی۔

تین بیٹیوں کے بعد سویرہ حاملہ ہوئیں تو چوتھی بیٹی کا پتہ چلنے پر سویرا اور شوہر میں تلخ کلامی جھگڑے میں تبدیل ہوگئی، اس دوران نعیم نے پسٹل سے فائر کرکے سویرا کو موت کے گھاٹ اتار دیا، جس کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی، ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، باپ سمیت 2 افراد زخمی

پولیس کی جانب سے ملزم کے بھائی صدام قاضی کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور 
سویرا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔