افسوسناک واقعہ۔مسافر بس نے 16افراد کو کچل ڈالا

Dec 18, 2021 | 09:43:AM
مسافر بس نے 16افراد کو کچل ڈالا،فائل فوٹو
کیپشن: مسافر بس نے 16افراد کو کچل ڈالا،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)منڈی بہائو الدین کے علاقے شکر گڑھ میں مسافر بس نے مہندی لیکر جانےوالے 16افراد کو کچل ڈالا، جس سے 5 افراد موقع پر ہی  جاں بحق ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤالدین میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پر خوشیاں ماتم میں بدل گئیں،مسافر بس نے مہندی لیکر جانے والے 16افراد کو کچل دیا،بس کے نیچے آنے سے 5افراد جاں بحق اور 11زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق کوسٹر سیال موڑ سے ٹاہلی اڈہ کی طرف جا رہی تھی جبکہ مسافر بس کو قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:    ملک بھر میں کورونا سے مزید 7مریض جاں بحق ۔۔357نئے کیسز ریکارڈ