محمد فخر عالم عرفان نئے چیف سیکرٹری سندھ تعینات

Aug 18, 2023 | 22:09:PM
محمد فخر عالم عرفان نئے چیف سیکرٹری سندھ تعینات
کیپشن: ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آزاد نہڑیو) ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کو نیا چیف سیکرٹری سندھ تعینات کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابقہ چیف سیکرٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کا تبادلہ کردیا گیا ہے اور ان کی جگہ پر ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کو چیف سیکرٹری سندھ مقرر کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر فخر عالم عرفان اس سے پہلے وفاقی سیکرٹری ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن تعینات تھے۔ 

وفاقی اسٹبلیشمینٹ ڈویژن کی جانب سے نئے چیف سیکرٹری سندھ کی تقرری کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ 

ڈاکٹر محمد فخرعالم عرفان وفاقی سیکریٹری صحت کے عہدے پر براجمان رہے اور انہوں نے سابق وفاقی وزیر قادر پٹیل کے ماتحت کام کیا۔

ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کو مئی 2023ء میں 21 سے 22 گریڈ میں ترقی ملی تھی، انہوں نے برمنگھم یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی جبکہ انہوں نے خیبرپختونخوا کے گورنر کے پرنسپل سیکریٹری کے عہدے پر 9 سال خدمات بھی سرانجام دیں۔ وہ خیبرپختونخوا صوبے میں سیکریٹری صحت اور کمشنرز کے عہدوں پر بھی براجمان رہے ہیں۔