راولپنڈی: گیس سلنڈر دھماکے میں ایک شخص جاں بحق،4 زخمی 

Aug 18, 2021 | 23:30:PM
راولپنڈی: گیس سلنڈر دھماکے میں ایک شخص جاں بحق،4 زخمی 

(24نیوز) راولپنڈی میں گیس سلنڈر دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے، دو زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

راولپنڈی کے علاقے سکیم تھری بوستان خان روڈ پر ایئر کنڈیشنڈ میں گیس ری فلنگ کے دوران سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوا جس سے عثمان موقع پر دم توڑ گیا جبکہ چار افراد رخمی ہوگئے جن میں ناصر، سلمان، سفیان اور کاشف شامل ہیں،دوزخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یونیورسٹیز کب کھلیں گی؟ فیصلہ ہوگیا