سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر روالپنڈی بارانی یونیورسٹی کو بند کرنے کا  فیصلہ

Apr 18, 2026 | 21:24:PM
سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر روالپنڈی بارانی یونیورسٹی کو بند کرنے کا  فیصلہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر روالپنڈی بارانی یونیورسٹی کو بند کرنے کا  فیصلہ کیا گیا جس کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

 سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر یونیورسٹی کا مین کیمپس اور تمام ملحقہ ادارے 26 اپریل تک بند رہیں گے، نوٹیفکیشن کے مطابق یونیورسٹی کی بندش کا اطلاق 18 اپریل سے 26 اپریل تک ہوگا۔

جامعہ میں فزیکل کلاسز معطل، تمام تدریسی عمل آن لائن موڈ پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، مقامی انتظامیہ کی ہدایت پر ہاسٹلز میں مقیم تمام طلبہ کو فوری طور پر کمرے خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے ، تمام اساتذہ اور اسٹاف ممبران کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا