ایران امریکہ مذاکرات کا دوسرا دور، اسلام آباد میں سیکیورٹی انتظامات سخت

Apr 18, 2026 | 21:12:PM
ایران امریکہ مذاکرات کا دوسرا دور، اسلام آباد میں سیکیورٹی انتظامات سخت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )اسلام آباد میں ایران اور امریکہ کے وفود کی آمد کے پیشِ نظر سیکیورٹی  انتظامات کو مزید سخت کر دیا گیا ، سی ڈی اے نے ملازمین کو سروس کارڈ نمایاں رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

سیکیورٹی اداروں کی جانب سے وی وی آئی پی دورے کے دوران بغیر سروس کارڈ حساس علاقوں میں داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے ، آئی جی اسلام آباد کی جانب سے احکامات کو ’’ٹاپ پرائرٹی‘‘ دینے کی ہدایت کی گئی ۔

اے آئی جی آپریشنز کی جانب سے چیئرمین سی ڈی اے اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن کو لیٹر لکھا دیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا