ہتھ چھٹ ڈکیت سلیم پاکھنڈی انکاؤنٹر میں مارا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب دیسک) لاہور میں پولیس کے ایس ایچ او کے گھر میں گھس کر ڈکیتی کرنے والا عادی ڈکیٹ سلیم پاکھنڈی پولیس انکاؤنٹر میں ہلاک ہوگیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے دفتر نے بتایا کہ مانگا منڈی میں انکاؤنٹر ہوا، فائنر کگ تبادلہ کے دوران ملزم سلیم پکھنڈی ہلاک ہوگی۔ سلیم پاکھنڈی کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا تھا۔ اس چھاپے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کا ایک کانسٹیبل زخمی ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس ڈکیت نے ایس ایچ او مانگا منڈی کےگھر میں گھس کر بھی ڈکیتی کی تھی۔ وہ پولیس پر فائرنگ کے متعدد مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔