بارش نے اپنا کھیل دکھا دیا، پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی 20 میچ منسوخ

Apr 18, 2024 | 19:48:PM
بارش نے اپنا کھیل دکھا دیا، پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی 20 میچ منسوخ
کیپشن: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  پاکستان اور نیوزی لینڈ  کے درمیان پہلا میچ  بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا، شاہین شاہ آفریدی کی پہلے اوور میں لی گئی وکٹ بھی رائیگاں گئی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز پر  مشتمل ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا،  بارش کے باعث ٹاس  تاخیر کا شکار ہوئی اور جب دونوں ٹیمیں کھیلنے کیلئے میدان میں اتریں تو بارش نے پھر سے انٹری دے دی اور ایک گھنٹہ بارش کے باعث میچ روک دیا گیا، وقت کم ہونے کے باعث میچ کو 5 اوورز تک محدود کر دیا گیا ، جب میچ شروع ہوا تو شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے اوپنر رابن سن کی  وکٹ چٹکھا دی لیکن اس کے فوری بعد بارش نے انٹری دے  دی اور یوں میچ منسوخ کر دیا گیا ۔

واضح رہے کہ راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی 3 میچز ہوں گے جبکہ باقی 2 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان؛ دہشتگردوں کی فائرنگ سے کتنے جوان شہید ؟ افسوسناک خبر آ گئی