عمران خان کی جان کو خطرہ ، بلٹ پروف گیٹ لگا دیا گیا

Apr 18, 2023 | 22:27:PM
عمران خان کی جان کو خطرہ ، بلٹ پروف گیٹ لگا دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) چیئر مین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان  کی جان کو ممکنہ خطرات کے باعث زمان پارک گھر پر بلٹ پروف گیٹ نصب کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے سکیورٹی خدشات کے معاملے اور زمان پارک پر ممکنہ آپریشن کے حوالے سے عمران خان کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں،، عمران خان کے گھر کا نیا گیٹ بلٹ پروف ہے، گیٹ کی چوڑائی 16 فٹ اور لمبائی 10 فٹ جبکہ موٹائی 1.5 انچ ہے، گیٹ کو بنانے کے لیے بلٹ پروف شیٹ، سٹیل اور لوہے کا استعمال کیا گیا ہے، جس کی مالیت تقریباً 12 سے 15 لاکھ روپے ہے۔

قبل ازیں زمان پارک پر سرچ آپریشن کے دوران عمران خان کے گھر کا مین گیٹ توڑا گیا تھا، ذرائع کے مطابق یہ گیٹ پارٹی رہنما میاں اسلم اقبال کی جانب سے بھجوایا گیا ہے۔