حکومتی اتحادیوں کا اجلاس، بلاول بھٹو اپوزیشن سے مذاکرات کے حامی

Apr 18, 2023 | 21:14:PM
حکومتی اتحادیوں کا اجلاس، بلاول بھٹو اپوزیشن سے مذاکرات کے حامی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) حکومتی اتحادیوں کے اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو اپوزیشن سے مذاکرات کے معاملے پر اصرار کرنے لگے، چھوٹی جماعتیں بھی مذاکرات کے حوالے سے بلاول بھٹو کے مؤقف کی حامی نکلیں۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی نے مؤقف اپنایا کہ عمران خان کوئی سیاسی قوت نہیں، اس لئے ہم پی ٹی آئی سے ڈائیلاگ کی مخالفت کرتے ہیں۔ شاہ زین بگٹی نے کہا کہ ہم ڈائیلاگ کے عمل کے مخالف نہیں تاہم عمران خان ایک جھوٹا انسان ہے، جو بھروسے کے لائق نہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بات چیت کے دروازے بند کرلینا نہ صرف ہمارے اصولوں کے برخلاف ہے بلکہ یہ غیرجمہوری اور غیرسیاسی بھی ہے، یہ وقت کی ضرورت ہے کہ ڈائیلاگ کا راستہ اختیار کر کے ملک کو بحران سے نکالا جائے۔