فوری انتخابات۔مولانا فضل الرحمان کا بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

Apr 18, 2022 | 09:55:AM
فوری انتخابات۔مولانا فضل الرحمان کا بڑا مطالبہ سامنے آ گیا
کیپشن: مولانا فضل الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مولانا فضل الرحمان نے بھی فوری انتخابات کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ مصلحت کی بھی حد ہوتی ہے، اقتدار کو غیر ضروری لمبا کرنا جے یو آئی ف کا مؤقف نہیں۔

اسلام آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے  کہا  ہے کہ قوم کو اس کی امانت واپس کرنا ذمہ داری ہے، انتخابی نظام میں کوئی خامی ہے تو وقتی طور پر اصلاحات کی جائیں، موجودہ اسمبلیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انتخابی اصلاحات کر لیں۔

نئی حکومت زیادہ سے زیادہ ایک سال کیلئے ہے، موجودہ حکومت کے اندر جے یو آئی ف کا اپنا مؤقف ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:عدالت سے مسلسل غیر حاضری حریم شاہ کو مہنگی پڑ گئی

 یادرہے کہ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے بھی فوری انتخابات کرانے کا مطالبہ کررکھا ہے ۔

 یہ بھی پڑھیں:تحریکِ عدم اعتماد ۔۔ پاکستانیوں کی اکثریت فوج کے کردار کی معترف