شوبزکی ایک اورجوڑی ٹوٹ گئی،سبحان عمیس اور ماڈل عبیر اسد میں علیحدگی

Sep 17, 2025 | 08:51:AM
شوبزکی ایک اورجوڑی ٹوٹ گئی،سبحان عمیس اور ماڈل عبیر اسد میں علیحدگی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی فیشن انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے ماڈل سبحان عمیس اور ماڈل عبیر اسد کے درمیان شادی کے 7 ماہ کے بعد علیحدگی ہوگئی۔
عبیر اسد اور سبحان عمیس بہترین ماڈل کے طور پر کئی ایوارڈز بھی جیت چکے ہیں،دونوں نے  فروری 2025 میں شادی کی تھی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں اور جوڑے کے لیے دوستوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔


ماڈل سبحان عمیس نے اپنی حالیہ انسٹاگرام سٹوری میں اہلیہ ماڈل عبیر اسد سے علیحدگی اختیار کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ انہوں نے اور ان کی اہلیہ نے باہمی رضامندی سے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔


انہوں نے لکھا کہ اگرچہ تاحال ان کی طلاق کے معاملات مکمل نہیں ہوئے لیکن یہ طے ہے کہ ان کے درمیان طلاق ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:موسم بدلارُت گدرائی: اُستاد امانت علی خاں کوبچھڑے51برس بیت گئے
سبحان عمیس کی جانب سے اہلیہ سے علیحدگی اور ان سے جلد طلاق کے معاملات طے ہوجانے کی پوسٹ وائرل ہوگئی اور سوشل میڈیا پیجز نے بھی اسے شیئر کیا ہے۔