مشکلات کے باوجود ملک میں امن اور ترقی کی بنیاد رکھ دی، جنرل باجوہ

Sep 17, 2021 | 22:40:PM
مشکلات کے باوجود ملک میں امن اور ترقی کی بنیاد رکھ دی، جنرل باجوہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ تمام مشکلات کے باوجود ملک میں امن اور ترقی کی بنیاد رکھ دی ہے، اب نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کو نئی بلندیوں پر لیجانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے یونیورسٹی کے کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے نوجوانوں کی بہترین تربیت پر یونیورسٹی کی انتظامیہ کی تعریف کی، جنرل قمر جاوید باجوہ نے نوجوانوں کو قائد کی سوچ کے مطابق سخت محنت کے ذریعہ اعلیٰ ترین مقام حاصل کرنے پر زور دیا۔
سپہ سالار کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی پاکستان کے تعلیمی اداروں کے تاج میں لگا ایک موتی ہے۔ یونیورسٹی نے دنیا میں قابل ترین افراد پیدا کئے ، ان افراد نے اپنے اپنے شعبہ میں بہت نام کمایا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کے روشن مستقبل کے حوالے سے بہت پرامید ہوں، ہم ایک محتنی قوم ہیں، نوجوان ہمارا حقیقی اثاثہ ہیں، تمام مشکلات کے باجود عظیم قربانیوں دے کر ہم نے ملک میں امن اور ترقی کی بنیاد رکھ دی ہے ، اب نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کو نئی بلندیوں پر لیجانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں: بلوں پر ایڈوانس انکم ٹیکس ۔ نالائق حکومت خانہ جنگی کرانے پر تلی ہوئی ہے۔اسے جانا ہوگا۔شہباز شریف