نیوزی لینڈ کو بڑا جھٹکا۔۔ اہم کھلاڑی سیریز سے آﺅٹ

Sep 17, 2021 | 12:53:PM
 نیوزی لینڈ کو بڑا جھٹکا۔۔ اہم کھلاڑی سیریز سے آﺅٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانیوالے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ سے قبل ہی مہمان ٹیم کے اہم بلے باز ” ٹام بلنڈل “ انجری کا شکار ہونے کے بعد سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر بیٹسمین ٹام بلنڈل ٹانگ میں اسٹرین کے باعث پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔ بلنڈل بنگلا دیش کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فٹنس مسائل سے دوچار ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سمیت پنجاب کےکن شہروں میں بارش ہو گی
 مہمان ٹیم نے ٹام بلنڈل کی جگہ ڈیرل میچل کو ون ڈے سکواڈ میں شامل کرلیا ہے جو پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں شامل تھے۔
واضح رہے کہ پہلا میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور آج آڑھائی بجے شروع ہوگا۔دونوں ٹیموں کے درمیان تینوں ون ڈے میچر راولپنڈی جبکہ پانچ ٹی 20 میچ لاہور میں کھیلیں جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:تعلیمی بورڈ نے دسویں اور بارہویں کے نتائج کا اعلان کر دیا