شمالی وزیرستان میں 2 روز کیلئے کرفیو نافذ کر دیا گیا
کیپشن: کرفیو،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)شمالی وزیرستان میں دو روز کے لیے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق کرفیو ہفتہ 18 اکتوبر اور اتوار 19 اکتوبر 2025 کو نافذ رہے گا، کرفیو کا فیصلہ سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ تمام شاہراہیں عام ٹریفک کے لیے بند رہیں گی، شہریوں سے غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کی اپیل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:قومی ٹی 20ٹیم کی تشکیل آخری مرحلے میں ،صائم اور حارث سے متعلق فیصلہ ہو گیا،اہم بلے باز کی واپسی متوقع