سیلاب سے متاثرہ زرعی کمرشل صارفین کے اگست کے بجلی بل دسمبر تک موخر

Oct 17, 2025 | 14:08:PM
سیلاب سے متاثرہ زرعی کمرشل صارفین کے اگست کے بجلی بل دسمبر تک موخر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حکومت نے سیلاب متاثرہ زرعی اورکمرشل صارفین کے اگست کے بجلی بل دسمبر تک مؤخر کردیئے۔
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق جنوری سے جون تک یہ صارفین قسطوں میں اگست کا بل ادا کریں گے، مجموعی طور پر گھریلو کمرشل صارفین کو اگست کے بلوں میں 17ارب روپےکا ریلیف دیا گیا ہے۔
ذرائع پاور ڈویژن کامزید کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کو 11 ارب روپے کے بل معاف کردیئے گیے ہیں،کمرشل اورزرعی صارفین کے6 ارب کے بل مؤخر کردیئے گئے، یہ فیصلہ سیلاب متاثرہ صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
حکومت نے مجموعی طور پر 25 لاکھ بجلی صارفین کو ریلیف دیا ہے، گھریلو صارفین جو بل دے چکے ہیں اس مہینے کابل ری فنڈ ہوچکا ہے اور کمرشل صارفین کےبل کے حساب سے جنوری تا جون فکس رقم شامل کی جائے گی۔