پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری حیدر حسین نے عہدہ چھوڑ دیا

Oct 17, 2023 | 23:12:PM
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری حیدر حسین نے عہدہ چھوڑ دیا
کیپشن: حیدر حسین
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری حیدر حسین نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔ 

حیدر حسین نے اپنا استعفیٰ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر کو بجھوادیا ۔استعفیٰ کی وجہ ذاتی مصروفیات قرار دی گئی ہیں۔ 

صدر پی ایچ ایف خالد کھوکھر نے حیدر حسین کا استعفیٰ قبول کرلیا۔ واضح رہے کہ ایشئین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم کی بد ترین پرفارمنس کے سبب ہاکی فیڈریشن مسلسل تنقید کی زد میں ہے۔