لاہور: گیس سلنڈر پھٹنے سے 4 بچوں سمیت 9 افراد جھلس گئے

Oct 17, 2023 | 18:32:PM
لاہور: گیس سلنڈر پھٹنے سے 4 بچوں سمیت 9 افراد جھلس گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور کے گنجان آباد  علاقے میں سلندڑ  دھماکے سے 4 بچوں  سمیت 9 افراد جھلس گئے ۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور  کے علاقہ سلامت پورہ، حاجی پارک کے ایک گھر میں گیس سلنڈر پھٹ گیا ،حادثے کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 9 افراد جھلس کر متاثر ہوئے،ریسکیو حکام کے مطابق متاثرین میں 30 سالہ عاصم، 25 سالہ مسز عاصم، 28 سالہ فیصل، 23 سالہ مسز فیصل شامل ہیں،50 سالہ شاہین بی بی، 9 سالہ عبداللہ، 8 سالہ نسیمہ، 3 سالہ فاطمہ اور 8 سالہ منصب بھی متاثر ہوئے، تمام متاثرین کو طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی  پڑھیں:پیٹرول کے بعد گھی کی قیمت میں بھی کمی