خضدار : دستی بم پھٹنے سے 1 بچہ جانبحق، 9 زخمی

Oct 17, 2023 | 15:38:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمداقبال مینگل) خضدار کے علاقے وڈھ میں دستی بم پھٹنے سے 1 بچہ جاں بحق اور 9 بچے زخمی ہو گئے۔

 ضلعی انتظامیہ کے مطابق خضدار کے نواحی علاقے میں پھٹنے والے دستی سے زخمی ہونے والے بچے مقامی مدرسے کے طالب العلم ہیں، چار شدید زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کیا گیا، دوران علاج ناصر ولد پسند خان نامی بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

یہ بھی پڑھیں: زلزلے کے شدید جھٹکے

پولیس ذرائع کے مطابق بچوں کو گزشتہ روز دستی بم پہاڑی ایریا سے ملا تھا،  بچوں نے کھلونا سمجھ کر اٹھالیا، دستی بم سے کھیلنے کے دوران دستی بم پھٹنے سے 10 بچے زخمی ہوئے، گزشتہ چار ماہ سے وڈھ میں دو فریقین کے درمیان جنگ چل رہی تھی جس میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جاتا رہا، گزشتہ روز فریقین کے درمیان جنگ بندی کرکے سیکیورٹی فورسز نے مورچے اپنی تحویل میں لے تھے۔

پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دستی بم پھٹنے سے زخمی بچوں کو لے جانے والے ایمبولینس کو وہیر کے علاقے میں حادثہ پیش آیا ،ایمبولینس میں تین شدید زخمی بچوں کو علاج کے لیے خضدار منتقل کیا جارہا تھا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق ناصر ولد پسند خان دروان علاج چل بسا  جبکہ تین دیگر شدید زخمیوں  فیصل ولد ثنا اللہ،معراج ولد جان اور محمد یونس ولد دین محمد کا علاج جاری ہے، زخمی بچوں کو بال بال بیئرنگز  لگے ہیں۔