مشہور ٹک ٹاک سٹارٹیکس نادہندہ نکلی

Oct 17, 2023 | 15:09:PM
مشہور ٹک ٹاک سٹارٹیکس نادہندہ نکلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کلیم اختر )ٹک ٹاک سٹار نوشین سید عرف" ڈولی "ایک کروڑ 60 لاکھ روپے کی ٹیکس نادہندہ نکلی ۔ 

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک سٹار ڈولی نے گلبرگ میں بیوٹی سیلون بنا رکھا ہے ،  ڈولی کو متعدد بار ٹیکس ی ادائیگی کی کیلئے نوٹس دیئے گئے لیکن ان پر عمل نہ کیا گیا، پنجاب ریونیو اتھارٹی نےٹیکس کی ادائیگی نہ کرنےپراکاؤنٹ منجمندکردیا،پی آراےنے بینک اکاؤنٹ اٹیچ کر کے 4.4 ملین کی رقم وصول کر لی،دیگر رقم کی وصولی کیلئے پراپرٹی ضبط یا دیگر اکاؤنٹ ہونےپرانہیں منجمندکیاجائیگا،ڈولی کوباربارموقع فراہم کرنےکےباوجودٹیکس کی ادائیگی نہ کرنےپراکاؤنٹ منجمند کیا گیا،کمشنر پی آر اے مصباح نواز کی ہدایت پر انفورسمنٹ آفیسر سعود عتیق نے کارروائی کی  ۔

یہ بھی پڑھیں:انٹر سٹی بسوں، گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں فوری کمی کا فیصلہ