میانوالی :پولیس مقابلے کے بعد 12 دہشتگرد فرار  

Oct 17, 2023 | 10:02:AM
میانوالی :پولیس مقابلے کے بعد 12 دہشتگرد فرار  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)میانوالی میں 12 دہشتگرد پولیس مقابلے کےبعد فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا،ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ میانوالی کے تھانہ مکڑوال کے پہاڑی علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی پر تھانہ عیسیٰ خیل، مکڑوال اور کمرمشانی کی پولیس نے سرچ آپریشن کیا، لمشی وال اور مکڑوال میں پاکستان مائنز کے قریب دہشتگردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔

 ترجمان کے مطابق 2گھنٹے دو طرفہ فائرنگ کے بعد دہشتگرد کوہ میدان خیبرپختونخوا کی طرف فرارہو ئے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر دم لیں گے۔