خلاء میں  پہلی فلم کی عکسبندی ۔۔۔۔۔

Oct 17, 2021 | 12:02:PM
خلا میں پہلی فلم کی عکسبندی
کیپشن: خلا میں فلم،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)خلاء میں پہلی فلم کی عکس بندی کر نے والا روسی عملہ 12دن خلا میں گزار کر واپس زمین پر پہنچ گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی اداکارہ یولیا پریسلڈ اور فلم کے ہدایت کار کلم شپنکو نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر 12 دن گزارے۔فلم ’ دی چیلنج ‘ کا عملہ سویوز ایم ایس 19 خلائی جہاز کے ذریعے 5 اکتوبر کو خلاء میں گیا تھا۔

خیال رہےروسی فلم پروجیکٹ مکمل ہونے پر روس خلاء میں فلم بنانے والا پہلا ملک بن جائے گا، گزشتہ سال فلم اسٹار ٹام کروز، ناسا اور اسپیس ایکس نے خلاء میں فلم بنانے کا اعلان کیا تھا۔
 یہ بھی پڑھیں:    پٹرول کی قیمت 300 روپے فی لیٹر تک جائیگی ،سعید غنی کا دعویٰ