پٹرول کی قیمت 300 روپے فی لیٹر تک جائیگی ،سعید غنی کا دعویٰ

Oct 17, 2021 | 11:47:AM
پٹرول کی قیمتیں مزید بڑھیں گی
کیپشن: سعید غنی،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما اورصوبائی وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے دعوی کیا ہے کہ لگتا ہے حکومت پٹرول کی قیمتیں 250 سے300 روپے فی لٹر پر لیکر جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات نے کہاکہ حکومت ڈالرکی قیمت بھی 250 پر لیکر جائے گی۔ملک پرمسلط کی گئی حکومت کی سزاعوام اٹھا رہی ہے، یہ ایسی منحوس حکومت ہے کہ لوگوں کی تنخواہیں کم ہورہی ہیں اورمہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت کے دوران عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 140ڈالرفی بیرل سے اوپر گئیں، پیپلزپارٹی کی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آج کی قیمتوں سے کم رکھیں۔

 سعید غنی نے کہاکہ بدقسمتی سےکراچی کی پہچان اسکی روشنیاں اور تعلیم و ترقی نہیں رہی، کراچی شہرکی پہچان دہشتگردی بن گئی، اب شہر قائد میں امن وامان قائم ہونے سے کاروباری سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوگئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    پاوری گرل کی گلوکاری۔۔ ۔انسٹاگرام پر چھا گئی