بچے اغوا کرنیوالی خاتون بیٹیوں سمیت شوہر کے ہاتھوں قتل

Oct 17, 2021 | 10:02:AM
شوہر نے بیوی اور بیٹیوں کو قتل کر دیا
کیپشن: ڈیڈ باڈیز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختون خوا کے ضلع صوابی میں شوہر نے بیوی اور 2 بیٹیوں کو قتل کر دیا،خاتون بچے کے اغوا کے کیس میں ملوث تھی۔

 تفصیلات کے مطابق خاتون نے 1 ماہ قبل مردان ہسپتال سے نومولود بچہ اغواء کیا تھا،بچے کو خاتون کے گھر سے بازیاب کر کے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا تھا، خاتون 7 دن قبل جیل سے رہا ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق صوابی کے علاقے کالو خان میں شوہر نے بھانجے کے ساتھ مل کر بیوی اور بیٹیوں پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں اس کی بیوی اور 2 بیٹیاں موقع پر جاں بحق ہو گئیں، جبکہ ملزمان جائے وقوع سے فرار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:    فصل اجاڑنے پر زمیندار کی 3کمسن بھائیوں کو عبرتناک سزا