فصل اجاڑنے پر زمیندار کی 3کمسن بھائیوں کو عبرتناک سزا

Oct 17, 2021 | 09:44:AM
زمیندار نے بھائیوں کو کنویں میں پھینک دیا
کیپشن: کنواں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)شیخوپورہ کے علاقے برج اٹاری میں زمیندار نے 3 کم عمر  بھائیوں کو کنویں میں پھینک  کر فرار ہو گیا،بھائیوں کی حالت تشویشناک۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ نوازالحق نامی زمیندار نے بچوں کو فصل اجاڑنے پر 70 فٹ گہرے کنویں میں پھینکا جس سے تینوں بھائی زخمی ہو  گئے۔

 پولیس نے بتایا ہے کہ کنویں میں پھینکے جانے والے تینوں بھائیوں اسرار، احسن اور احمد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ  زمیندار نوازالحق کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور  اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔