تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی پر عملدرآمد کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل 

Nov 17, 2023 | 19:54:PM
تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی پر عملدرآمد کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل 
کیپشن: طالبات ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کی سموگ کی وجہ سے بندش کے معاملے پر سی ای او ایجوکیشن لاہور پرویز اختر نے ڈی ای اوز، ڈپٹی ڈی اوز اور اے ای اوز پر مشتمل خصوصی ٹیمیں بنادی۔
متعلقہ افسران کو ہائی کورٹ اور پنجاب حکومت کے احکامات پر ہر صورت عمل درآمد کا حکم دیدیا گیا،سی ای او ایجوکیشن لاہور نے افسران کو فیلڈ میں رہنے کا حکم دیدیا۔
سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر نے کہاکہ کوئی بھی سکول ہفتہ اور اتوار کو ہر قسم کی سرگرمی کیلئے بند رہے گا،خلاف ورزی کی صورت میں فوری کارروائی کی جائے گی،سی ای او پرویز اخترنے کہاکہ سموگ کے حوالے سے دی جانے والی ہدایات پر سختی سے عمل کروایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: محمد حفیظ کیلئے خوشخبری ڈائریکٹر قومی ٹیم کے بعد ایک اور عہدہ مل گیا