محمد حفیظ کو ڈائریکٹر قومی ٹیم کے بعد ایک اور ذمہ داری مل گئی

Nov 17, 2023 | 19:40:PM
محمد حفیظ کو ڈائریکٹر قومی ٹیم کے بعد ایک اور ذمہ داری مل گئی
کیپشن: محمد حفیظ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا وسیم احمد)دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کیلئے محمد حفیظ کو ایک اور ذمہ داری سونپ دی گئی، ڈائریکٹر محمد حفیظ ہیڈ کوچ اور بیٹنگ کوچ کے فرائض بھی انجام دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کوچنگ سٹاف میں بھی بڑی تبدیلیاں کر دی ہے، وقت کی قلت کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈائریکٹر کرکٹ ٹیم محمد حفیظ کو ہیڈ کوچ اور بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں سونپ دیں۔
 چیف سلیکٹر وہاب ریاض ، ڈائریکٹر محمد حفیظ اور کپتان شان مسعود نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے انتخاب کےلئے مشاورت شروع کر دی، قومی ٹیسٹ سکواڈ اور ٹیم مینجمنٹ کا اعلان اگلے ہفتے کردیا جائے گا، قومی ٹیم کا کیمپ راولپنڈی کے بجائے اب لاہور میں ہی لگائے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قیمتوں میں پھر ردوبدل،موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر