پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ پشاور حملہ کیس مقدمہ میں نامزد

Nov 17, 2023 | 18:15:PM
پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ پشاور حملہ کیس مقدمہ میں نامزد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)سابق وزیر خزانہ کی بیٹی اور معروف ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی 9 مئی کے واقعات میں گرفتاری کا معاملہ ،پشاور پولیس نے پی ٹی آئی کی رہنما خدیجہ شاہ کو پشاور حملہ کیس مقدمہ میں نامزد کر دیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور پولیس خدیجہ شاہ کو گرفتار کرنے کے لیے لاہور آئے گی ، خدیجہ شاہ لاہور میں جناح ہاؤس حملہ ، عسکری ٹاور حملہ ،جلاؤ گھیراؤ  اور سوشل میڈیا پر اشتعال پھیلانے کے  مقدمات میں نامزد تھی ،  خدیجہ شاہ تھانہ سرور روڈ  گلبرگ  شادمان ، اور ایف آئی اے سائبر کرائم کے مقدمے میں  گرفتار کیا گیا تھا ،خدیجہ شاہ لاہور کے چاروں مقدمات میں ضمانت حاصل کر چکی  ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ہفتہ وار مہنگائی میں 9.95 فیصد کا ریکارڈ اضافہ 

واضح رہے کہ خدیجہ شاہ کوٹ لکھپت جیل میں  قید ہے ، پشاور پولیس خدیجہ شاہ کو کسی بھی وقت جیل سے گرفتار کرنے کے بعد پشاور کے لیے روانہ ہو گی ۔