ہفتہ وار مہنگائی میں 9.95 فیصد کا ریکارڈ اضافہ 

Nov 17, 2023 | 17:58:PM
ہفتہ وار مہنگائی میں 9.95 فیصد کا ریکارڈ اضافہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی میں 9.95 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی کا ریکارڈ  اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ،مہنگائی کی مجموعی شرح 41.90 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ ایک ہفتے کے دوران 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو ا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران قدرتی گیس کی قیمتوں میں 480 فیصد تک کا بڑا اضافہ ہوا، گیس چارجز کی قیمت 295 ایم بی بی ٹی یو سے بڑھ کر 1711 ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی۔

گیس کی قیمتوں میں480 فیصد کا اضافہ ہوا،ایک ہفتے میں چائے کی پتی 8.88فیصد مہنگی ہوئی,دال مسور 5.28 اور چکن 3.99 فیصد مہنگا ہوا ، لہسن 3.09 اور نمک کی قیمت میں2.93 فیصداضافہ ہوا۔

 اس کے علاوہ آٹا 2.64 اور ایل پی جی 2.03 اورآلو 2 فیصد مہنگے ہوئے،ایک ہفتے میں13 اشیاء سستی,13 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

رپورٹ کے مطابق  ایک ہفتے میں ٹماٹر11.16 اور چینی 4.24 فیصد سستی ہوئی ، جبکہ پیٹرولیم مصنوعات ,پیاز,گھی اور کوکنگ آئل بھی سستا ہوا ہے۔