لیگی رہنما ڈاکٹر حافظ عبد الکریم کا بیٹا گرفتار

Nov 17, 2022 | 23:45:PM
لیگی, رہنما ,ڈاکٹر حافظ عبد الکریم , بیٹا گرفتار
کیپشن: گرفتاری(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ ن کے سینیٹر و سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم کے بیٹے اسامہ عبدالکریم کو اینٹی کرپشن ٹیم نے گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق  اسامہ عبدالکریم کو گرفتار کر کے تھانہ میں بند کر دیا،اسامہ عبدالکریم مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب   کے سینئر نائب صدر ہیں، اینٹی کرپشن ٹیم نے پلازہ فیس ادائیگی نہ کرنے پر گرفتار کیا.

ن لیگی رہنما وسینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کا  کہنا ہے کہ اسامہ عبدالکریم کی گرفتاری سیاسی انتقامی کارروائی ہے، پلازہ کی فیس کا معاملہ ہائیکورٹ میں ہے،ڈی جی خان : پلازہ فیس بھی ہم نے جمع کرا رکھی ہے ۔