کل چھٹی کا اعلان

Nov 17, 2022 | 21:10:PM
کل چھٹی کا اعلان
کیپشن: تعطیل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ضلع مظفرگڑھ تھل جیپ ریلی کے سلسلے میں  کل تعطیل کا اعلان کردیا گیا جبکہ گزشتہ روز کوٹ ادو میں مقامی چھٹی کی گئی،ضلعی انتظامیہ ،ریسکیو ، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ اداروں کا کیمپ قائم کردیا  جبکہ تھل جیپ ریلی کیلئے 190 کلومیٹر کا ٹریک بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ساتویں تھل جیپ ریلی کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نے مظفرگڑھ اورکوٹ ادو میں تعطیل کااعلان کردیا،ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ 4 روزہ تھل جیپ ریلی کےسلسلے میں کل بھی ضلع مظفرگڑھ تعطیل ہوگی۔

یاد رہے کہ ساتویں تھل جیپ ریلی کے پہلے مرحلے میں چھانگا مانگا ٹیلہ ہیڈ محمد والا پر گاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ہے،گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹیگنگ کا سلسلہ جاری ہے، نامور ریسرز اپنی گاڑیاں لے کر چھانگا مانگا ٹیلہ ہیڈ محمد والا پہنچ گئے ہیں۔