شوگر ملز ایسوسی ایشن کا اضافی چینی کی برآمد کی اجازت ملنے تک گنے کی کرشنگ سے انکار 

Nov 17, 2022 | 20:52:PM
شوگر ملز ایسوسی ایشن، اضافی چینی، برآمد کی اجازت، گنے کی کرشنگ، انکار،
کیپشن: شوگر مل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شوگر ملز ایسوسی ایشن نے اضافی چینی کی برآمد کی اجازت ملنے تک گنے کی کرشنگ سے انکار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین عاصم غنی عثمان کی زیرصدارت پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں پنجاب ، سندھ اور خیبرپختونخوا کے ممبران شریک تھے،شرکا نے کہاکہ حکومت کی جانب سے اضافی چینی برآمد کی اجازت تک شوگر مل نہیں چل سکتی ۔
ترجمان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہاکہ شوگر انڈسٹری کے پاس15 جنوری 2023 تک کے سٹاک موجود ہیں ،انڈسٹری کے پاس دو ہی آپشن ہیں ،کرشنگ سیزن میں تاخیرہوتاکہ 15 جنوری تک کا سٹاک ختم ہو،حکومت 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے ،چینی کی برآمد سے ایک ارب ڈالر کا غیرملکی زرمبادلہ حاصل کیا جاسکتا ہے ۔
ترجمان نے کہاکہ شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندے کل اہم پریس کانفرنس کریں گے ،پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔