عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کیس، ملزم 12 روز ہ جسمانی ریمانڈ پر جے آئی ٹی کے حوالے

Nov 17, 2022 | 19:18:PM
 عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کیس، ملزم 12 روز ہ جسمانی ریمانڈ پر جے آئی ٹی کے حوالے
کیپشن: عمران خان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کا واقعہ،مرکزی ملزم نوید مہر کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت پیش کر دیا گیا۔

ملزم نوید کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج  کے سامنے پیش کیا گیا،پیشی کے موقع پر جے آئی ٹی کے دو ممبران ایڈشنل آئی جی احسان اللہ چوہان اور ایس پی ملک طارق بھی شامل تھے،پولیس کی طرف سے ملزم کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی،عدالت نے ملزم نوید کو 12 روز جسمانی ریمانڈ پر جے آئی ٹی کے حوالے کر دیا۔

ملزم نوید کو 3 نومبر کو جائے وقوعہ سے گرفتار کیا گیا تھا،واقعہ کی ایف آئی آر 7 نومبر کو درج کی گئی تھی،ملزم کو اندراج مقدمہ کے 10روز بعد عدالت پیش کیا گیا،عدالت کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔