پاکستان میں چاند نظر آگیا، عید الاضحی 27 مئی بروز بدھ کو ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز )پاکستان میں عیدالاضحی کا چاند نظر آگیا، عید الاضحی 27 مئی بروز بدھ کو ہوگی, راولپنڈی ، پشاور اور مردان میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں ، عید الاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو ہوگی ۔
ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا، میٹ آفس میں ہونے والے اجلاس میں مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹی کے ارکان، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے ماہرین شریک ہوئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے 2 ارکان کی جانب سےچاند دیکھنے کی شہادت ملی ہے۔
دوسری جانب وزارت مذہبی امور کی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ختم ہوگیا، جس کی صدارت مفتی ضمیر احمد ساجد کر رہے تھے، اسلام آباد سے ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، رویت ہلال زونل کمیٹی نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو مطلع کردیا۔
لاہور میں بھی زونل رویت ہلال کمیٹی کا ایوان اوقاف میں اجلاس ہوا جس کی صدارت ڈی جی اوقاف حافظ انیس الرحمٰن نے کی، زونل رویت ہلال کمیٹی چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھجوائے گی۔