ڈونلڈ ٹرمپ کا حالیہ دورہ چین، وفد کھانا پانی امریکہ سے ساتھ لے کر آیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دورۂ چین کے بعد سوشل میڈیا پر امریکی وفد سے متعلق مختلف دعوے زیرِ گردش ہیں، جن میں کہا جا رہا ہے کہ وفد اپنا کھانا اور پینے کا پانی امریکہ سے ساتھ لے کر گیا تھا جبکہ چینی حکام کی جانب سے دیے گئے تحائف بھی اپنے ساتھ واپس نہیں لے جائے گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ امریکی وفد اپنا کھانا اور پینے کا پانی امریکہ سے ساتھ لے کر گیا تھا جبکہ ٹرمپ اور ان کی ٹیم نے چینی حکام کی جانب سے پیش کیے گئے کھانے کو ہاتھ تک نہیں لگایا۔
رپورٹس اور سوشل میڈیا پوسٹس کے مطابق امریکی وفد نے دورے کے دوران تمام خوراک اور پانی امریکہ سے منگوایا جبکہ چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے دیے گئے تحائف بھی اپنے ساتھ واپس نہیں لے جائے گئے۔
بعض پوسٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ امریکی حکام نے تحائف کو سیکیورٹی خدشات کے باعث قبول کرنے سے گریز کیا،تاہم ان دعوؤں کی باضابطہ طور پر کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔
مزید پڑھیں:بھارت، ٹرین میں آگ ،68 مسافر بال بال بچ گئے
وائٹ ہاؤس یا امریکی حکام کی جانب سے ایسا کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا جس میں کہا گیا ہو کہ وفد نے چینی کھانا استعمال نہیں کیا یا پانی امریکہ سے ایئر لفٹ کیا گیا۔
غیر ملکی رپورٹس کے مطابق امریکی وفد نے سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر چین میں استعمال ہونے والی بعض عارضی ڈیوائسز، بیجز اور دیگر سامان واپس روانگی سے قبل تلف ضرور کیے تھے۔
مبصرین کے مطابق یہ اقدام سائبر سیکیورٹی پروٹوکول کا حصہ ہوسکتا ہے،سوشل میڈیا پر ان خبروں کو امریکہ اور چین کے درمیان بڑھتے ہوئے عدم اعتماد سے جوڑا جا رہا ہے۔
تاہم سرکاری سطح پر اس حوالے سے کوئی واضح مؤقف سامنے نہیں آیا۔