بھارت، ٹرین میں آگ ،68 مسافر بال بال بچ گئے

May 17, 2026 | 12:01:PM
بھارت، ٹرین میں آگ ،68 مسافر بال بال بچ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع رتلام میں اتوار کی صبح ٹرین میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث دہلی-ممبئی ریلوے روٹ پر دیگر ٹرینوں کی آمدورفت تقریباً دو گھنٹے تک متاثر رہی۔

 تاہم بروقت کارروائی کے باعث تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا اور کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ حادثہ ٹرین نمبر 12431 کے بی-1 کوچ اور اس سے ملحقہ ایس ایل آر (سیٹنگ کم لگیج ریک) کوچ میں پیش آیا۔

واقعہ ویسٹ سینٹرل ریلوے کے کوٹا ڈویژن کے تحت لونی ریچھا اور وکرم گڑھ آلوٹ اسٹیشنز کے درمیان صبح تقریباً 5 بج کر 15 منٹ پر پیش آیا۔

مزید پڑھیں:وائٹ ہاؤس میں شہد کی مکھیوں کا حملہ؟ 

 حکام کے مطابق آگ لگنے کے وقت متاثرہ کوچ میں 68 مسافر موجود تھے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کے گارڈ نے سب سے پہلے کوچ سے دھواں اور شعلے نکلتے دیکھے، جس پر اس نے فوری طور پر پائلٹ کو اطلاع دی۔

 اطلاع ملتے ہی ٹرین کو فوری طور پر روکا گیا اور پھر ہنگامی انخلا کا عمل شروع کر دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اوور ہیڈ الیکٹرک سپلائی (او ایچ ای) فوری طور پر منقطع کی گئی جبکہ آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے متاثرہ کوچ کو ٹرین سے الگ کر دیا گیا۔